رات کے پچھلے پہر اٹھنے والی روحانی لہر ساحل شعور تک آتے آتے اس قدر سیانی ہو جاتی ہے کہ روح کا سارا کیف و سرور، طرب و کرب اور سوزوساز قلزم کو واپس لوٹا دیتی ہے۔
ساحل کی گیلی ریت پہ رہ جانے والی رنگ برنگی سیپیاں مال غنیمت ہیں۔
قلبی واردات کی ہیئت و ماہیت، فکروشعور کا جمالیاتی ارتباط اور اظہار و ابلاغ کے ممکنہ ذرائع مل کر بھی گہرے پانیوں کا راز افشا نہیں کر پاتے۔
میں اور حی و قیوم
رات کا پچھلا پہر
گہرے پانیوں میں ڈوبتی محبتوں کی سرگوشیاں۔۔۔
رنگ برنگی سیپیوں کے تسلی بخش نظارے
اوراپنے حصے کی معنوی تلاش کا
روحانی اضطراب
محبتیں، زندہ باد
ساحل کی گیلی ریت
