وقت کا دریا بہتا جائے

ہر لمحہ ہی کہتا جائے

جو کرنا ہے آج ہی کر لو

اپنے اپنے دامن بھر لو

علم کے موتی چنتے جاؤ

وقت کی بولی سنتے جاؤ

اپنے کمفرٹ زون سے نکلو

اور زمانے پر چھا جاؤ

کب تک یونہی چھپے رہو گے

اپنی اپنی غاروں میں

باہر نکلو روشن ہو کر

روشن کر دو ایک جہان

خوشبو کے سنگ جینا سیکھو

خوشبو ہے پہچان

اپنے کمفرٹ زون سے نکلو

وقت کے بہتے دریا سے

تم اپنے حصے کا ہر لمحہ

آج ہی چن لو

وقت کو سن لو