درد مسکراتا ہے
حوصلہ ملتا ہے
اس قدر شوخ و چنچل کرب ۔۔۔۔۔۔۔
آجاؤ آنسوؤ
اس کی تلاش قوت والی تھی
جس نے درد پا لیا۔
سب کچھ پا لیا۔
مت دیکھو ایسے
کوک بکھر جائے گی تو بکھر جاؤ گی۔
آنکھیں کہاں رکھیں سنبھال کر
گہرے پانیوں نے کہا ہے
دیکھو مت
ڈوب جاؤ
بس ڈوب جاؤ
چلو میرے ساتھ
یہ بھی کر دیکھتے ہیں
زندگی، باز آ
بکل میری ہے کہ تیری
آنسو فیصلہ کریں گے۔
تم لے لو بکل
فیصلہ تمہارے حق میں کر دیا
گہرے پانیوں نے نام لیا ہے تمہارا
سنو، تم انمول ہو
تم درد ہو
یاحی یاقیوم