ہجر تندوری
وصل کی روٹی
گیلی مٹی گوندھ رہا ہوں
مار رہا ہوں تابڑ توڑ دوہتڑ اس پر
ماں جی آٹا گوندھتے وقت یوں کرتی تھیں
اور کہتی تھیں
آٹا اچھا گوندھا ہو تو روٹی اچھی بنتی ہے
مٹی ایسے ہو جائے
بس پیڑے بنانا آساں ہو
اچھی طرح سے گوندھنا ہو گا مٹی کو
ذکر و فکر کے پیڑے بہت بنانے ہیں
جانے کتنے بھانبھڑ آگے کھانے ہیں

ہجر تندوری
وصل کی روٹی